خبریںسیکیورٹیTop

ہلمند پولیس تربیتی مرکز سے 439 پولیس اہلکاروں کی تربیت مکمل

 

کابل(بی این اے) ہلمند سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ہلمند اور نیمروز کے 439 پولیس اہلکاروں نےہلمند کے دارالحکومت لشکرگاہ میں واقع قومی پولیس تربیتی مرکز سے دو ماہ کی فوجی تربیت مکل کرلی۔
پولیس تربیتی مرکز کے استاد شیخ مولوی عماد الدین حماس نے تربیت کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں سے درخواست کی کہ وہ اسلام، ملک اور عوام کے تحفظ کے لیے اپنی قومی اور اسلامی ذمہ داری بخوبی ادا کریں۔
بعد ازاں صوبائی پولیس چیف مولوی عبدالحکیم مبارک نے اپنے خطاب میں پولیس اہلکاروں سے کہا کہ ہمیں اور عوام کو آپ پر فخر ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ آپ مستقبل میں معاشرے کی اچھی خدمت کریں گے اور عوام کے خادم بنیں گے۔
ٹریننگ سینٹر کے کمانڈر مولوی عبدالصمد مبارک نے کہا ان تربیت یافتہ پولیس اہلکاروں کا تعلق ہلمند اور نیمروز سے ہے، جن میں سے 270 کا تعلق ہلمند اور 169 کا تعلق صوبہ نیمروز سے ہے۔
یاد رہے کہ ہلمند پولیس ٹریننگ سینٹر سے ہزاروں مجاہدین کو تربیت کے بعد ملک کی خدمت کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button