خبریں‏معاشرہTop

رمضان المبارک میں قیمتیں کنٹرول کرنے اور ذخیرہ اندوزی روکنے کے لیے متعلقہ کمیشن کا اجلاس

 

کابل( بی این اے ) رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی آمد کے موقع پر مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے نرخنامہ بنانے کے حوالے سے کابل میونسپلٹی کے حکام، وزارت تجارت، خزانہ، انصاف، داخلہ، انٹیلی جنس، افغانستان بینک اور کامرس کے نمائندوں کا مشترکہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
اجلاس میں کابل کی منڈیوں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر کنٹرول، اشیائے خوردونوش اور دیگر ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی کے لیے پالیسی کے تعین، پڑوسی ممالک سے اشیائے خوردونوش کی درآمد کے طریقہ کار اور دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں افغانی کی قدر برقرار رکھنے کے بارے میں گفتگو ہوئی۔
اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ تمام دکانداروں اور تاجروں کو چاہیے کہ وہ بنیادی ضرورت کی اشیاء فروخت کرتے وقت انصاف سے کام لیں کیونکہ اشیائے خوردونوش پر ٹیکس ختم کردیا گیا ہے۔
کمیشن نے شہریوں کو درکار بنیادی اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے اپنی سرگرمیاں تیز کردی ہیں، تاکہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں شہری کابل کے بازاروں سے مناسب قیمتوں میں اعلیٰ کوالٹی کی اشیاء حاصل کریں۔

Show More

Related Articles

Back to top button