خبریںسیاستTopاعلامیے

ثور کی ساتویں اور آٹھویں تاریخ کی مناسبت سے امارت اسلامیہ افغانستان کا اعلامیہ

 

کابل (بی این اے) 46 سال قبل 7 ثور 1357ھق (27اپریل 1978) کو غیروں کے پروردہ کمیونسٹوں نے افغانستان میں بغاوت کر کے ہمارے ملک کو ایک بڑی جنگ اور بدحالی کی طرف دھکیل دیا تھا۔
سات ثور کے نام نہاد کمیونسٹ انقلاب کی وجہ سے ہمارے عوام کو شدید جانی و مالی نقصانات اٹھانا پڑے اور بہت سے حوادث رونما ہوئے۔
لیکن اللہ کا شکر ہے کہ ہماری مسلمان اور مجاہد قوم کمیونسٹ سوچ اور ان کے اقدامات کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی اور یہ جہادی جدوجہد، جس میں بے شمار قربانیاں دی گئیں، 14 سال تک جاری رہی۔
اس سخت اور بھاری جدوجہد میں ہماری مسلمان اور مجاہد قوم کو بھی بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا، تقریباً دس لاکھ افغان شہید ہوئے۔ لاکھوں دیگر کو مختلف مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
بالآخر افغان مجاہد قوم کمیونسٹ نظام کا تختہ الٹنے میں کامیاب ہوئی اور انہوں نے ملک کو مکمل طور پر آزادی دلادی۔
8 ثور 1371ھق(28 اپریل 1992) افغان قوم کی فتح، آزادی اور کامیابی کا دن ہے جب افغان مجاہد قوم کی قربانیاں رنگ لائیں اور ہمارے عوام اور ملک کو کمیونزم کی لعنت سے نجات ملی۔
امارت اسلامیہ افغانستان 7 ثور کو کمیونسٹ بغاوت اور یوم سیاہ کی مذمت کرتی ہے اور پھر 8 ثور کو مناتی ہے اور اسے ملک کی آزادی کا دن قرار دیتی ہے۔
20 سال کے جہاد کے بعد ہمارا ملک ایک اور قبضے سے آزاد ہوا اور اسلامی نظام قائم ہوا، اس لیے امارت اسلامیہ پوری کوشش کرے گی کہ اس قوم کی کئی دہائیوں کی قربانیوں اور جدوجہد کا ثمر رائیگاں نہ جائے اور شہداء کا آرزوؤں کی تکمیل ہو۔ امارت اسلامیہ افغان عوام کی تمام تر توقعات کے مطابق اسلامی نظام کا مکمل طور پر نفاذ اور اس کے سائے میں افغانستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے راہ ہموار کرے گی ان شاء اللہ۔

Show More

Related Articles

Back to top button