سیاستاقتصادTopخبریں

افغان قازق بین الاقوامی تجارتی کانفرنس اور نمائش کا آغاز

 

کابل (بی این اے) افغان قازق بین الاقوامی تجارتی کانفرنس اور نمائش کا آج باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔تقریب میں وزیر اعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی بردار، نائب وزیر اعظم برائے سیاسی امور مولوی عبدالکبیر، جمہوریہ قازقستان کے نائب وزیر اعظم سیرک جومانگرین، ترکمانستان کے نائب صدر چاکیوف، افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان امیر خان متقی، افغانستان میں یوناما کی سربراہ مسز روزا اتون بائیفا، نائب وزیر صنعت و تجارت مولوی قدرت اللہ جمال، ریاستی کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین مولوی احمدجان بلال اور افغان و مذکورہ ممالک کے نجی شعبے کے عہدیداروں نے شرکت کی۔
ملا عبدالغنی برادر نے اس نمائش کے انعقاد کو دونوں ممالک کی مصنوعات اور پروڈکشنز کے تعارف کا ذریعہ قرار دیا اور کہا کہ اس نمائش میں قازقستان کے مرکزی حکام شریک ہیں دونوں ممالک کی تجارت پر مثبت اثرات پڑیں گے۔
علاوہ ازیں مولوی عبدالکبیر نے کہا کہ ہم سیاسی اور اقتصادی شعبوں میں درست اور اچھی سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں اور قومی سلامتی کی فراہمی سے سرمایہ کاری کا ماحول سازگار ہوا ہے۔
اس کے بعد وزیرخارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، سیاسی اور اقتصادی تعلقات پر زور دیا اور کہا امارت اسلامیہ کی کوشش ہے کہ خطے کے ممالک کے ساتھ وسیع تعلقات ہوں۔
اس تقریب میں قائم مقام وزیر صنعت و تجارت نے کہا امارت اسلامیہ نے تجارت، راہداری اور سرمایہ کاری کو ترقی دینے کے لیے خطے میں منفرد مراعات دے کر صنعت، نقل و حمل، توانائی، زراعت اور کان کنی کے شعبوں میں صحیح میدان فراہم کیا ہے۔
افغان قازق نمائش کا آغاز 80 بوتھس کے ساتھ کیا گیا تھا جس میں مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کی ملکی مصنوعات کی نمائش کی گئی۔

Show More

Related Articles

Back to top button