خبریںاقتصاد‏معاشرہTop

افغان سرمایہ کار کاریلوے اور توانائی کے شعبوں میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان

 

کابل(بی این اے ) افغان سرمایہ کار میرویس عزیزی نے ملک میں ریلوے اور توانائی کی ترقی کے لیے 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔
میرویس عزیزی کل دبئی سے ہرات پہنچے اور زلزلہ متاثرین کے لیے ان کی طرف سے بنائے گئے 220 گھروں پر مشتمل قصبے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ پانچ سالوں کے دوران ملک میں 5ہزار سے 6 ہزار میگاواٹ بجلی کی پیداوار اور ریلوے کے شعبے کی ترقی کے لیے 10 ارب ڈالر سرمایہ کررہے ہیں۔ انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر وضاحت کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی تیکنیکی ٹیمیں جلد افغانستان پہنچ جائیں گی اور سروے کے بعد منصوبے پر عملدرآمد کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے بعد افغانستان کے ایک لاکھ افراد کو روزگار میسر آئے گا۔
واضح رہے کہ امارت اسلامیہ نے متعدد بار قومی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں سے افغانستان میں سرمایہ کاری کا کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button