خبریںسیاستاقتصادTop

وزیر صنعت و تجارت کا افغانستان اور قازقستان کے درمیان ٹرانزٹ سہولتیں فراہم کرنے کا مطالبہ

 

کابل (بی این اے) وزیر صنعت و تجارت نورالدین عزیزی سے قازقستان کے نائب وزیراعظم سیرک زومانگرین نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان ٹرانزٹ سہولیات کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
باختر نیوز کی رپورٹ کےمطابق اس ملاقات میں مختلف صنعتی شعبوں میں مشترکہ سرمایہ کاری، مشینری کی صنعت، کار مینوفیکچرنگ فیکٹری کے قیام، قازقستان میں افغان مریضوں کے علاج ، افغان طلباء کے لیے قازقستان میں اعلیٰ تعلیم کی فراہمی، افغانستان میں معدنیات کےاخراج اور افغانستان سے قازقستان کو برآمدی سامان کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس کے علاوہ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان ٹرانزٹ سہولیات کی فراہمی، بینکنگ تعلقات، افغانستان، ترکمانستان اور قازقستان کے درمیان سہ فریقی ٹرانزٹ اجلاس کے انعقاد اور قازقستان سے جدید ٹیکنالوجی سسٹم "سمارٹ برج "کی منتقلی پر مفصل گفتگو ہوئی۔

Show More

Related Articles

Back to top button