سیاستاقتصادTopخبریں

افغانستان اور ازبکستان کے درمیان بلخ میں تجارت کے فروغ کے لیے مشترکہ اجلاس

 

کابل ( بی این اے ) افغانستان اور ازبکستان کے مشترکہ اقتصادی وفود کا بلخ میں حیرتان پورٹ میں مشترکہ اجلاس ہوا جس میں معیشت، ٹرانسپورٹ، تجارت، عام شہریوں کے لیے ویزوں کی فراہمی، تیل و گیس، کوئلے کے استخراج سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر صنعت و تجارت نورالدین عزیزی نے اس ملاقات میں کہا: "تمام حکومتی حکام کا واحد ہدف سرحدوں پر پڑوسی ممالک کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔ امارت اسلامیہ کی حاکمیت کے ساتھ ہی ہمسایہ ممالک کے ساتھ اقتصادی تعلقات کے فروغ کے لیے ہر طرح کی سہولتیں مہیا کی گئی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ سال تیل اور گیس کا یومیہ اخراج ڈھائی ہزار ٹن تک پہنچ جائے گا جو کہ دیگر سالوں کے مقابلے میں یومیہ استخراج کی سب سے بلند شرح ہے۔
امیر المؤمنین حفظہ اللہ نے تمام سرحدی حکام کو پڑوسی ممالک کے ساتھ مضبوط تعلقات رکھنے اور مسائل کے حل کو ترجیح دینے کی خصوصی ہدایت کی ہے۔
ملاقات کے آخر میں بلخ کے گورنر حاجی محمد یوسف وفا نے ازبکستان اور افغانستان کے درمیان مشترکہ وفد کی تقرری پر شکریہ ادا کیا جو کہ معیشت، تجارت، ٹرانسپورٹ، ریلوے اور دیگر کئی اہم مسائل کے حل کے لیے راہیں تلاش کر رہا ہے۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا اور مزید کہا کہ تاجروں اور سرمایہ کاروں کے مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ اقدامات کئے جائیں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button