خبریںثقافتTop

500 سے زائد قدیم نوادرات ہرات میوزیم اور آرکائیوز کے حوالے کر دی گئیں

 

کابل (بی این اے) ہرات کے محکمہ اطلاعات و ثقافت کے حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران 515 سے زائد قدیم نوادرات جمع کر کے اس صوبے کے میوزیم اور آرکائیو کے حوالے کردی گئیں۔
میوزیم اور آرکائیو کے جنرل منیجر عبدالجبار نورزی نے باختر ایجنسی کے نامہ نگار کو بتایا کہ دو سالوں میں امارت اسلامیہ نے 215 تاریخی نوادرات دریافت کر کے ہرات میوزیم کے حوالے کر دی ہیں جبکہ 300 سے زیادہ تاریخی نوادرات شائقین نے اس میوزیم کو عطیہ کی ہیں۔
انہوں نے مرکزی حکام سے کہا کہ وہ ان تاریخی نوادرات کو بحال کرکے نمائش کے لیے پیش کریں۔
یاد رہے کہ ہرات کا میوزیم اور آرکائیو اس صوبے کے قلعہ اخترالدین (آرگ) میں واقع ہے اور اس کی بنیاد 100 سال قبل رکھی گئی تھی۔ اس وقت اس کا داخلہ ٹکٹ ایک سکہ تھا اور اسے عجب خانہ بھی کہا جاتا تھا۔

Show More

Related Articles

Back to top button