خبریںسیاستاقتصادTop

افغان وزیر خارجہ سے قازقستان کے نائب وزیر اعظم کی ملاقات

 

کابل (بی این اے ) افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے جمہوریہ قازقستان کے نائب وزیر اعظم سریک ژومانگرین نے ملاقات میں افغانستان اور قازقستان کے درمیان دوطرفہ سیاسی اور اقتصادی تعلقات، تجارت اور افغانستان میں قازقستان کی سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا۔
اس ملاقات میں وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور ٹرانزٹ تعاون بڑھ رہا ہے اور افغانستان قازقستان کے ساتھ تجارتی لین دین کو وسعت دینے کا خواہشمند ہے۔
مولوی امیر خان متقی نے افغانستان میں کان کنی، ریلوے اور ای گورننس کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی امید ظاہر کرتے ہوئے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی ترقی کے ساتھ کابل اور آستانے کے درمیان براہ راست پروازیں شروع کرنا ضروری ہے۔
واضح رہے کہ قازقستان کے نائب وزیر اعظم اپنے تین روزہ دورہ افغانستان کے دوران ایک مشترکہ افغان قازق تجارتی نمائش کا افتتاح بھی کریں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button