Topخبریںسیاست

ہر گزرتے دن کے ساتھ خطے میں مثبت تعلقات میں اضافہ ہورہا ہے: افغان وزیر خارجہ کی پاکستانی ہم منصب سے گفتگو وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی کا پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطہ

 

کابل ( بی این اے ) آج امارت اسلامیہ افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے پاکستان کے وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے سب سے پہلے محمد اسحاق ڈار کو پاکستان کے نئے وزیر خارجہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے میں مثبت کردار ادا کریں گے۔
مولوی امیرخان متقی نے کہا کہ خطے کے ممالک اپنے مثبت روابط آئے روز بڑھا رہے ہیں اور علاقائی سطح پر بنیادی ترقیاتی منصوبوں پر عملی کام شروع ہو رہا ہے۔ ہمیں اس میں پاکستان کے کلیدی شرکت کی امید ہے۔
مولوی امیر خان متقی نے اسحاق ڈار کو افغانستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔
اسحاق ڈار نے مولوی امیر خان متقی کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے مشن کے دوران تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوشش کریں گے۔
آخر میں دونوں وزرائے خارجہ نے ڈیورنڈ لائن پر مسافروں، مریضوں اور تجارت کے لیے سہولیات پیدا کرنے اور موجودہ مسائل کو ختم کرنے پر زور دیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button