خبریںاقتصادTop

گزشتہ ہفتے افغانستان ریلوے کے ذریعے 87 ہزار میٹرک سامان تجارت کی نقل و حمل ہوئی

 

کابل ( بی این اے ) افغانستان ریلوے اتھارٹی کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے (15 تا 21 مارچ) 87 ہزار 445 میٹرک ٹن سامان تجارت ریلوے کے ذریعے منتقل کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے حیرتان پورٹ کے ذریعے 70 ہزار 883 میٹرک ٹن، عقینا آقینہ پورٹ کے ذریعے 6 ہزار 552 میٹرک ٹن اور تورغونڈئی پورٹ کے ذریعے 10 ہزار 10 میٹرک ٹن سامان تجارت کی نقل و حمل ممکن ہوئی۔
ریلوے اتھارٹی کی پریس ریلیز کے مطابق مذکورہ سامان تجارت میں 611 ٹن برآمدی اشیاء شامل تھیں۔ جن میں زیادہ تر خشک میوہ جات، کینو اور انار کا جوس تھا۔

Show More

Related Articles

Back to top button