سیاستTopخبریں

وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے پاکستان کے نائب وزیر تجارت کی ملاقات

 

کابل (بی این اے) امارت اسلامیہ افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے پاکستان کے نائب وزیر تجارت محمد خرم آغا اور ان کے ہمراہ وفد نے ملاقات کی۔
مولوی امیر خان متقی نے دونوں ممالک کے درمیان موجودہ مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی گفتگو کی۔ علاوہ ازیں وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ دونوں ممالک کی مشترکہ اقدار کا احترام یقینی بنائیں، تجارت اور راہداری کے شعبوں میں موجود مسائل کے حل کے لیے مشترکہ اور مخلصانہ اقدامات کو ضروری قرار دیا ۔
بعد ازاں پاکستان کے نائب وزیر تجارت خرم آغا نے افغانستان کے دورے کی دعوت دینے پر افغان حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ افغانستان کی وزارت صنعت و تجارت کے حکام سے بات چیت میں مصروف ہیں اور یقین دلایا کہ ان شاء اللہ دونوں ممالک کے درمیان موجود تمام مسائل کا حتی الامکان جلد از جلد حل نکالا جائے گا۔
ملاقات کے اختتام پر دونوں فریقین نے تجارتی اور ٹرانزٹ تعلقات کے فروغ اور ڈیورنڈ لائن پر مسافروں، مریضوں اور تاجروں کی آمد ورفت میں سہولیات کی فراہمی پر زور دیا۔
ملاقات کا مقصد تجارتی، راہداری اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانا تھا۔

Show More

Related Articles

Back to top button