خبریں‏تعلیم و تربیت

ننگرہار یونیورسٹی میں 15 ملین افغانی کی لاگت سے ریسرچ سنٹر بنانے کا آغاز

 

کابل (بی این اے) ننگرہار یونیورسٹی میں پہلی بار 15 ملین افغانی کی لاگت سے ایک جدید تحقیقی مرکز کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے۔
باختر نیوز کے مطابق ننگرہار یونیورسٹی میں پہلی بار ریسرچ سینٹر کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے جس سے سائنس اور زراعت کے شعبوں میں طلباء کے مسائل جزوی طور پر حل ہو جائیں گے۔
مذکورہ ریسرچ سینٹر کی عمارت 3 منزلوں پر مشتمل 300 مربع میٹر اراضی پر تعمیر کی جا رہی ہے جس کے اخراجات شہید افسر خان کے اہل خانہ ادا کر رہے ہیں۔
اس موقع پر شہید افسر خان کے خاندان کے سربراہ حاجی باز محمد افسرزی نے بتایا کہ مذکورہ عمارت کی تعمیر کے بعد ریسرچ سینٹر کے ضروری آلات پر مزید 50 لاکھ افغانی خرچ ہوں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button