خبریںاقتصاد‏معاشرہ

لغمان، 75 ایکڑ اراضی پر آڑو کے باغات لگانے کا آغاز

 

کابل(بی این اے) لغمان کے محکمہ زراعت، آبپاشی و لائیو سٹاک نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت کے تعاون سے اس صوبے کے ضلع قرغہ میں 75 ایکڑ اراضی پر آڑو کے باغات لگانے کا آغاز کردیا ہے۔
اس صوبے کے محکمہ زراعت کے حکام کا کہنا ہے کہ کسانوں کا انتخاب اس منصوبے کے سماجی کارکنوں نے محکمہ زراعت لغمان کے تعاون سے کیا ہے اور باغات کے ڈیزائن کے بعد ان میں آڑو کے پودے تقسیم کیے گئے ۔
ان کے مطابق آدھا ایکڑ باغ کے لیے 100 آڑو کے پودے تقسیم کیے جاتے ہیں جبکہ 75 ایکڑ اراضی کے لیے کل 15000 پودے تقسیم کیے جائیں گے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال اس پراجیکٹ کے ذریعے ضلع قرغہ میں 100 ایکڑ پر لیموں کے باغات لگائے گئے تھے،اس سال منصوبے کے مطابق باغبانی کا سامان (شاخ آری، قینچی اور پمپ) بھی مذکورہ کسانوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button