خبریںTopاعلامیے

غزہ کے شہر رفح پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے پر امارت اسلامیہ افغانستان کا اعلامیہ

 

کابل (بی این اے)

امارت اسلامیہ افغانستان غزہ کے شہر رفح میں صہیونی حکومت کی وحشیانہ بمباری کی شدید مذمت کرتی ہے۔ رفح جو غزہ کے جنوب میں آخری شہر ہے اور گذشتہ چھ ماہ کی لڑائی اور بمباری کی وجہ سے شمالی وسطی غزہ اور غزہ کے خان یونس سے 1.4 ملین تک بے گھر ہونے والے فلسطینی مسلمان یہاں انتہائی بری حالات میں خوف کی زندگی گزار رہے ہیں۔ اب ایک بار پھر صہیونی حکومت کی غاصب افواج نے تمام بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نہتے فلسطینی مسلمانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
امارت اسلامیہ افغانستان اس اقدام کو جنگی جرم اور فلسطینی مسلمانوں کی نسل کشی قرار دیتی ہے اور ایک بار پھر عالم اسلام اور دیگر ممالک سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اس تباہی کو روکیں اور تمام ممکنہ راستوں کے ذریعے غزہ کے محصور مسلمانوں کو خوراک، ادویات اور انسانی امداد فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔
بدقسمتی سے اب تک علاقائی اور بین الاقوامی بااثر حکومتیں غزہ میں صہیونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے میں ناکام رہی ہیں اور اس سلسلے میں موثر اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے صہیونی حکومت نے ایک بار پھر حماس کے قیام امن کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے غزہ کے مظلوم مسلمانوں پر وحشیانہ بمباری جاری رکھی ہوئی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button