خبریںسیاستاقتصادTop

افغانستان الیکٹرسٹی کمپنی نے درآمدی بجلی کےتمام قرضے ادا کر دیے

 

کابل( بی این اے ) افغانستان الیکٹرسٹی کمپنی کے حکام نے آج گورنمنٹ میڈیا سنٹر پریس کانفرنس میں اپنی حالیہ کارکردگی کی رپورٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں پڑوسی ممالک سے درآمد کی گئی بجلی اور ملکی بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کو بجلی کے تمام قرضے حکومت کی جانب سے ادا کر لیے گئے ہیں۔
الیکٹرسٹی کمپنی کے ترجمان حکمت اللہ میوندی نے مزید کہا کہ ازبکستان کو 105.3 ملین، تاجکستان کو 71.2 ملین، ترکمانستان کو 64.2 ملین اور ایران کو 48.1 ملین ڈالر کی ادائیگی سمیت ملکی بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کو 36 ملین ڈالر ادا کیے گئے۔ انہوں نے کہا گزشتہ سال 3 ارب 341 ملین افغانی کی لاگت سے 104 بجلی کے منصوبوں پر دستخط ، 1 ارب 171 ملین افغانی کے 26 منصوبوں کے ساتھ 65.8 ملین افغانی کی لاگت سے 9 تعمیراتی منصوبے مکمل ہوئے۔
پریس کانفرنس میں فغانستان الیکٹرسٹی کمپنی کے الیکٹرانک آپریشنز کے سربراہ عبدالرحمان رحمانی نے کہا کہ کابل اور ننگرہار میں 40 میگاواٹ شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے،
قندھار میں سولر پینلز کے ذریعے 80 میگاواٹ بجلی کی پیداوار کا نیٹ ورک، ہرات میں 200 میگاواٹ کے ونڈ پاور پلانٹ کے منصوبے، بغلان میں کوئلے سے چلنے والا پاور پلانٹ کی تنصیب اور ہرات، پنجشیر، کونڑ اور بادغیس میں نامکل منصوبوں میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی امارت اسلامیہ کی اہم کامیابیاں ہیں۔

ذرائع کے مطابق افغانستان الیکٹرسٹی کمپنی نے بجلی کے صارفین کو ملک کے 28 صوبوں میں الیکٹرانک ایس-سسٹم کی سہولت دی ہے جس سے بجلی کے بل آن لائن جمع کیے جا سکتے ہیں۔
افغانستان الیکٹرسٹی کمپنی کے حکام نے بتایا کہ انہوں نے بجلی کے نادہندگان (جو سابق حکومت کے حکام اور سیاست دانوں میں سے ہیں) سے تقریباً 186 ملین افغانی وصول کیے ہیں اور بقایا واجب الادا رقوم کی وصولی کے لیے لائحہ عمل طے کیا گیا جس پر امیر المؤمنین کی منظوری کے بعد عملدرآمد کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button