خبریںسیاستثقافتTop

سمرقند، افغان وزیر حج و اوقاف کی ازبکستان کے گورنر اور مفتی اعظم سے ملاقات

 

کابل (بی این اے) ازبکستان کے دورے کے دوران وزارت حج و اوقاف کے سربراہ نے سمرقند کے مقامی حکام سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے علماء کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
وزارت کے پریس آفس نے اپنے خبرنامے میں لکھا: وزیر حج و اوقاف شیخ الحدیث ڈاکٹر مولوی نور محمد ثاقب اپنے دورہ ازبکستان کے دوران سمرقند گئے اور وہاں کے گورنر اور مفتی اعظم سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں دونوں ممالک کے علماء کرام کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور تعاون اور دینی اداروں میں تدریس کا معیار بہتر بنانے کے حوالے سے تجربات کے تبادلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مولوی نور محمد ثاقب نے امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کی قبر پر بھی حاضری دی۔ جو حدیث نبوی خاص طور پر بخاری شریف کی تعلیم وتحقیق کا مرکز ہے۔
انہوں نے قثم بن عباس اور حضرت ابو منصور محمد ماتریدی کے مقبرے کی زیارت بھی کی۔ انہوں نے ریگستان کمپلیکس، جس میں تین مدارس شامل ہیں (مدرسه طلا قاری، مدرسه الغ بیک و مدرسه شیردار)، الغ بیگ رصد گاہ اور اس کے میوزیم، برہان الدین بخاری مرغینانی کی قبر اور خواجہ نصیر الدین عبید اللہ حرار ولی کی قبر کا بھی دورہ کیا۔
یاد رہے افغان وزیر حج و اوقاف ازبکستان کی مسلم ایڈمنسٹریشن کے سربراہ مفتی شیخ نورالدین خالق نظر کے سرکاری دعوت پر 10 علماء کے وفد کی سربراہی میں ازبکستان کے دورے پر ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button