‏معاشرہ‏دنیاTopخبریںسیاست

دنیا کو فلسطین کے خلاف جاری جرائم نظر نہیں آتے لیکن افغانستان میں انسانی حقوق کے نام پر جھوٹے دعووں سے اسلامی حکومت کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہی ہے: وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند

 

کابل ( بی این اے ) امارت اسلامیہ افغانستان کے وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند کی سربراہی میں گذشتہ روز وزیراعظم آفس کے ماتحت اداروں کے درمیان رابطہ کاری مضبوط بنانے کے لیے ایک اجلاس منعقد ہوا۔
ارگ کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ اس ملاقات کا مقصد وزیراعظم سیکرٹریٹ میں معاملات کوتیزی سے نمٹانے، انتظامی امور میں تاخیر روکنے، رابطہ کاری بڑھانے اور مزید شفافیت پیدا کرنا تھا۔
اجلاس میں امارت اسلامیہ افغانستان کے وزیر اعظم نے گزشتہ 20 سالوں میں اسلامی نظام حکومت کے قیام کے لیے تمام مجاہدین کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہر ایک کو اسلامی نظام حکومت کی استحکام اور حمایت کے لیے جو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں ان کو بخوبی نبھائیں۔
وزیراعظم نے فلسطین میں جاری مظالم کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ دنیا فلسطین کے مظلوم عوام کے خلاف جاری جرائم کو نہیں دیکھتی بلکہ افغانستان میں انسانی حقوق کے نام پر جھوٹے دعوے کرکے اسلامی نظام حکومت کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
انہوں نے تمام اداروں کے نمائندوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریوں پر توجہ دیں، عوام کے ساتھ اچھا سلوک کریں، اپنا کام وقت پر کریں اور کسی قسم کی رکاوٹ یا تاخیر کا سبب نہ بنیں۔
افغانستان کے وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند نے اپنی تقریر کے آخر میں تمام سرکاری اداروں کے نمائندوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے معاملات میں انصاف اور احتیاط سے کام لیں اور بیت المال کی حفاظت پر سنجیدگی سے توجہ دیں۔
یاد رہے کہ اس اجلاس میں شعبہ امور کے سربراہ شیخ نور الحق انور نے کہا کہ بہترین عبادت یہ ہے کہ اپنی ذمہ داریوں کو شرعی اور صحیح طریقے سے ادا کیا جائے۔ اسلامی نظام حکومت کا مقصد یہ ہے کہ اللہ عزوجل کی رضا کے لیے اس کے بندوں کی خوب خدمت کرو۔

Show More

Related Articles

Back to top button