سیکیورٹیTopخبریں

حضرت عبداللہ ابن مسعود (رضی اللہ عنہ) ملٹری جوائنٹ ٹریننگ کمانڈ سے 155 کی تربیت مکمل

 

کابل(بی این اے) وزارت دفاع کے علاقائی کور اور ڈویژنز کے 155 اہلکاروں نے گزشتہ روز حضرت عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ ملٹری جوائنٹ کی تین ماہ کی پیشہ ورانہ تربیت مکمل کرلی۔
اس موقع پر منعقدہ تقریب میں وزارت دفاع کے ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری برائے تعلیم وتربیت مولوی باز محمد حمیدی اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔
مولوی باز محمد حمیدی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجاہدین قوم پرست اور فرقہ پرست نہیں بلکہ خدا پرست ہیں، اس نکتے کو ذہن میں رکھتے ہوئے انہیں اپنے آپ کو اسلام کے تابع کر دینا چاہیے اور ان کو جو ذمہ داریاں دی گئی ہیں ان کو پورا کرنا چاہیے۔
تقریب کے آخر میں تربیت مکمل کرنے والے فوجیوں کو اسناد دی گئیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button