خبریںسیکیورٹیصحت

بغلان، منشیات کے عادی درجنوں افراد کا علاج مکمل

 

کابل(بی این اے) بغلان کے مقامی حکام نے درجنوں منشیات کے عادی افراد کا علاج مکمل کرنے کی اطلاع دی ہے۔
بغلان پولیس شعبہ انسداد منشیات کے ڈائریکٹر ملا محمد نبی نے باختر نیوز کو بتایا کہ 41 نشے کے عادی افراد کو 45 دن کے علاج کے بعد ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔
ان کے مطابق مذکورہ افراد کو بغلان کے مختلف علاقوں سے تحویل میں لیا گیا تھا علاج معالجے کے بعد ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دو سالوں سے بغلان میں تقریباً 3400 نشے کے عادی افراد صحت یاب ہوچکے ہیں، اور اس وقت درجنوں نشے کے عادی افراد زیر علاج ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button