خبریںسیاستاقتصادTop

افغان اور ازبک حکام کا دوطرفہ اقتصادی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال

 

کابل (بی این اے ) افغان وزیر صنعت و تجارت الحاج نورالدین عزیزی، بلخ کے گورنر حاجی محمد یوسف وفا، رئیس الوزراء کے اقتصادی معاون کے چیف ایڈوائزر محمد ابراہیم حکمت اور بعض دیگر افغان حکام نے ازبکستان کی مشترکہ مارکیٹ کے دورے کے دوران ازبک حکام سے کابل اور تاشقند کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی مضبوطی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
مذکورہ مارکیٹ کے حکام نے افغان فریق کو یقین دلایا کہ اگرچہ جغرافیائی طور پر مذکورہ مارکیٹ کا تعلق ازبکستان سے ہے لیکن اقتصادی طور پر یہ دونوں پڑوسی ممالک کی مشترکہ مارکیٹ ہے۔
حکام کے مطابق مذکورہ مارکیٹ جو کہ افغانستان اور ازبکستان کے درمیان ایک بڑی آزاد تجارتی منڈی ہے، اس میں دونوں ممالک کے تاجروں اور شہریوں کے لیے ہر قسم کی سہولیات موجود ہیں،اور افغان تاجر سال میں چار بار اس بازار میں اپنے صنعتی سامان کی نمائش کر سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ مارکیٹ خطے کے زیرو پوائنٹ پر ایک بڑی مشترکہ مارکیٹ ہے جو کہ افغانستان اور ازبکستان کے درمیان پہلی بار بنائی جا رہی ہے۔
اس ملاقات کے دوران ازبک حکام نے مذکورہ مارکیٹ کا مکمل ڈیزائن شدہ نقشہ، افغان فریق کو دکھایا اور متعلقہ انجینئرز نے اس کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کیں۔
واضح رہے کہ اس ملاقات میں دونوں فریقوں نے دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button