خبریںسیکیورٹیTop

افغان آرمی چیف آف کا دورہ بدخشان، رکاوٹوں کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا

 

کابل (بی این اے) افغان مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف قاری محمد فصیح الدین فطرت نے بدخشان میں نیشنل آرمی کے شمالی زون کے دورے کے دوران 219 عمر ثالث ڈویژن کی 8ویں بارڈر بریگیڈ کا دورہ کیا۔
چیف آف اسٹاف نے سرحدی محافظوں کے کام، سرگرمیوں اور نظم و ضبط کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سٹاف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ جہاد کے سخت اور گرم دن گزار چکے ہیں، اب آپ ملک کے دفاع کے مرحلے میں داخل ہوکر اس نظام کی علاقائی سالمیت اور عوام کی خدمت کر رہے ہیں، اس لیے اس سلسلے میں آپ کے قدم نہ لرزیں اور بلند عزم کے ساتھ ان اقدار کی حفاظت کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزارت دفاع کی قیادت قومی اسلامی فوج کے جوانوں کو عسکری اور پیشہ ورانہ تعلیم کے حصول کے لیے سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔
چیف آف آرمی اسٹاف نے ملک کے مختلف حصوں کے سفر کے راہ میں رکاوٹوں کی خبروں کو بے بنیاد اور اسے امارت اسلامیہ کے دشمنوں کا منفی پروپیگنڈہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ امارت اسلامیہ کے قائدین نے عوام کی خدمت کے لیے بہت محنت کی ہے اور ترقی یافتہ افغانستان کے اتحاد اور عزت کو برقرار رکھنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button