خبریں‏معاشرہ‏تعلیم و تربیتTop

ہلمند یونیورسٹی، 60 ملین افغانی کی لاگت سے 10 مختلف منصوبوں کا آغاز

 

کابل( بی این اے ) وزیر ہائیر ایجوکیشن شیخ ندا محمد ندیم نے ہلمند یونیورسٹی میں 60 ملین افغانی کی لاگت سے 10 مختلف منصوبوں کا افتتاح کیا۔
ان منصوبوں میں یونیورسٹی سڑک، فٹ پاتھ 30 کلو واٹ شمسی توانائی کی پیداوار، لائبریری کا سامان، دفتری سامان، انجینئرنگ اور زراعت ڈپارٹمنٹس کے لیے لیبارٹری کے آلات کی خریداری، کمپیوٹر لیب اور ریسرچ سنٹر کے آلات، عمارتوں کی تزئین و آرائش اور ہریالی کے پراجیکٹس شامل ہیں۔
تقریب میں شیخ ندا محمد ندیم نے مذکورہ منصوبوں کو ترقی اور سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اہم قرار دیا اور ہلمند یونیورسٹی کے سربراہ کو مزید تعاون کا یقین دلایا۔

Show More

Related Articles

Back to top button