خبریںسیاستTop

امارت اسلامیہ افغانستان کے وفد کی اسلامی تعاون تنظیم کے 15ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کی

 

کابل (بی این اے) امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امارت اسلامیہ کے وفد نے گیمبیا کے دارالحکومت بنجول میں اسلامی تعاون تنظیم کے 15ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کی ہے۔
وزارت نے مزید کہا کہ وزارت خارجہ کے ترجمان اور بین الاقوامی تنظیموں کے شعبہ کے سربراہ نے اسلامی تعاون تنظیم کی سرکاری دعوت پر امارت اسلامیہ افغانستان کی جانب سے اجلاس میں شرکت کی۔
امارت اسلامیہ کا وفد اجلاس عام میں شرکت کے علاوہ اسلامی تعاون تنظیم کے اعلیٰ حکام اور رکن ممالک کے نمائندوں سے ملاقات کے موقع پر دو طرفہ اور کثیر الجہتی امور پر بھی بات چیت کرے گا۔
اسلامی تعاون تنظیم کے 15ویں سربراہی اجلاس میں رکن ممالک کے سربراہان مملکت و حکومت، وزرائے خارجہ اور سفارت کار شریک ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button