خبریںسیاستTop

افغان وزیر خارجہ کی اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کرنے کی ترک حکومت کے فیصلے کی ستائش

 

کابل (بی این اے) کابل میں تعینات ترک سفیر جانک اونال نے افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے دفتر خارجہ میں ملاقات کی۔
افغان وزیر خارجہ نے اسرائیل کی صہیونی حکومت سے تجارتی تعلقات منقطع کرنے کے ترک حکومت کے حالیہ فیصلے کی تعریف کی۔
اس کے علاوہ دونوں راہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات، افغانستان میں حالیہ مثبت اقدامات اور کئی ممالک کے اعلیٰ سطحی سیاسی و اقتصادی وفود کی آمد پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
افغان وزیر خارجہ نے لاجورد کی تجارت کے آغاز اور دونوں ممالک کے تاجروں کی مشترکہ کوششوں سے ترکیہ اور افغانستان میں مصنوعات کی مشترکہ نمائش کے انعقاد پر بھی بات چیت کی۔
ترک سفیر نے کہا کہ وہ افغانستان میں ہونے والی حالیہ پیش رفت سے خوش ہیں۔ انہوں نے ترکیہ افغانستان تعلقات کی توسیع کے حوالے سے مزید کوششوں اور مشترکہ کام کی خواہش کا اظہار کیا۔
اونال نے مزید کہا کہ کابل کےلیے ترکش ایئر لائنز کی پروازیں آئندہ چند دنوں میں شروع ہو جائیں گی۔
یاد رہے کہ افغانستان اور ترکیہ کے درمیان اچھے تاریخی تعلقات کے پیش نظر دونوں عوام کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا گیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button