خبریںاقتصاد‏معاشرہ

ہلمند مرکزمیں1ہزار ایکڑ اراضی پر انڈسٹریل پارک کی تعمیر کا آغاز

 

کابل (بی این اے) ہلمند کے صوبائی حکام نے صوبے کے مرکز لشکر گاہ کے علاقے دوراہی میں 1 ہزار ایکڑ اراضی پر انڈسٹریل پارک بنانے کی اطلاع دی ہے۔
مذکورہ صوبے میں انڈسٹریل پارک کے سربراہ عبدالمجید صیام نے باختر نیوز کے مقامی نامہ نگار کو بتایا کہ کچھ عرصہ قبل اس پارک کا سنگ بنیاد امیر المومنین حفظہ اللہ کی ہدایات کے مطابق وزیر صنعت و تجارت الحاج نورالدین عزیزی نے رکھا، جس کی بحالی کا کام شروع اور جلدہی مکمل کرلیا جائے گا ۔
عبد المجید صیام نے بتایا کہ یہ انڈسٹریل پارک لشکرگاہ کے علاقے دوراہی میں 1 ہزار ایکڑ اراضی پر تعمیر کیا جائے گا جس سے 2 ہزار سے زائد افراد کو روزگار ملے گا۔
واضح رہے کہ مذکورہ نیشنل انڈسٹریل پارک صنعت اور کارخانوں کی ترقی کے لیے انتہائی اہم قدم ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button