خبریںاقتصاد‏معاشرہTop

آنجہانی ناکامورا کے نامکمل منصوبوں کی تکمیل کے لیے ایک جاپانی انجینئر کی افغانستان آمد

 

کابل(بی این اے) جاپانی میڈیا نے ڈاکٹر تیتسو ناکامورا کے آبپاشی کے نامکمل منصوبوں کی تکمیل کے لیے ایک اور جاپانی انجینئر کے افغانستان کے دورے کی خبر دی ہے۔
جاپانی اخبار (Asahi Shimbun) کی شائع کردہ رپورٹ کے مطابق نوریو اووا نامی یہ ریٹائرڈ انجینئر تقریباً چار سال تک جاپان کے شہر فوکوکائی میں قائم غیر سرکاری تنظیم پیشور کائی انجینئرنگ گروپ کا رکن تھا اور ناکامورا اس کی علاقائی منصوبوں کی قیادت کر رہے تھے۔
انجینئر نے مذکورہ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم مقامی ماہرین کے ساتھ اپنا تجربہ اور معلومات شیئر کریں گے اور اس سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے، لیکن ہم میں اتنی صلاحیت نہیں ہے کہ لوگوں کو ڈاکٹر ناکامورا جیسی محبت واپس دے سکیں۔
یاد رہے کہ ناکامورا کا افغانستان میں آبپاشی کا منصوبہ اس وقت بند کر دیا گیا تھا جب 4 دسمبر 2019ء کو ناکامورا 73 سال کی عمر میں ننگرہار میں ایک حملے میں نشانہ بنائے گئے۔

Show More

Related Articles

Back to top button