خبریں‏معاشرہ

ہلمند، 28 ملین افغانی کی لاگت سے واٹر سپلائی کے 6 پراجیکٹس مکمل

کابل(بی این اے) وزارت دیہی تعمیر و ترقی نے ہلمند کے 5 اضلاع میں واٹر سپلائی کے 6 منصوبے مکمل ہونے کی اطلاع دی ہے۔
وزارت نے کہا کہ یونیسیف کی مالی معاونت سے صوبہ ہلمند کے اضلاع خانشین، گرمسیر، گرشک، کجکی اور موسیٰ قلعہ کے مرکزی بازار، لنڈی، لوئی کلی، بادغیسانو، لکڑہ شریف اور ہزارمیشی دیہاتوں میں 28 ملین سے زائد افغانی کی لاگت سے واٹر سپلائی کے 6 منصوبے مکمل کر کے ان کاافتتاح کیا گیا۔
وزارت نے مزید کہا کہ ان منصوبوں میں 6 گہرے کنوؤں کی کھدائی ، 6 صاف پانی کے ذخائر کی تعمیراور 170 سولر پینلز ،519 پائپ لائنوں کا کنکشن 15,965 میٹر طویل پائپ سروس شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ پراجیکٹس کی تکمیل سے دیہات کے 1215 خاندانوں کو پینے کا پانی فراہم کیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button