خبریںاقتصاد‏معاشرہTop

کنڑ، 6 ملین سے زائد افغانی کی لاگت سے مناگی پاور پلانٹ کی مرمت کا کام شروع

 

کابل (بی این اے) افغانستان الیکٹرسٹی کمپنی کی جانب سے کنڑ میں مناگی پاور پلانٹ کی مرمت کا کام شروع کردیاگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کنڑ صوبائی انتظامیہ کی کوششوں سے گزشتہ روز 6.3 ملین افغانی کی لاگت سے صوبہ کنڑ کے مناگی پاور پلانٹ کی مرمت کا کام مذکورہ صوبے کے ڈپٹی گورنر مولوی عبداللہ حقانی، الیکٹرسٹی کے ڈائریکٹر شہاب الدین یاسر، علماء کونسل کے نمائندوں، قبائلی رہنماؤں اور سیکیورٹی حکام کی موجودگی میں شروع کر دیاگیا۔
کنڑ کے نائب گورنر مولوی عبداللہ حقانی نے کہا کہ امارت اسلامیہ کے ملازمین اور عوام کے لیے یہ خوشخبری ہے کہ اس پاور پلانٹ کے دوبارہ بحالی سے عوام بجلی سے مستفید ہوں گے۔
اس موقع پر کنڑ الیکٹرسٹی کے ڈائریکٹر شہاب الدین یاسر نے کہا: مرکزی انتظامیہ نے مناگی پاور پلانٹ پر زیادہ توجہ دی ہے، اور ایک تکنیکی ٹیم کے ذریعے اس پاور پلانٹ کا کام سنجیدگی کے ساتھ شروع کیاہے، جو تقریباً چار ماہ میں مکمل ہو جائے گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button