‏معاشرہخبریںاقتصاد

پہلی بار افغان صوبہ فراہ اور ایران کے شہر بیرجند کے درمیان ٹیکسی سروس کا آغاز

 

کابل(بی این اے) وزارت ٹرانسپورٹ و ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ پہلی بار فراہ اور ایران کے شہر بیرجند کے درمیان ٹیکسی سروس کا آغاز ہوگیا۔
پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ وزارت ٹرانسپورٹ و ایوی ایشن کی کوششوں سے پہلی بار افغان صوبہ فراہ اور ایران کے شہر بیرجند کے درمیان "کابل کاروان ہوتک” انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ کمپنی کی جانب سے ٹیکسی سروس برانچ کھولا گیا۔
کہا جاتا ہے کہ اس برانچ کے کھلنے سے مسافروں کو صوبہ فراہ سے ایران کے شہر بیرجند اور بیرجند سے فراہ سفر کرنے میں آسانی ہوگی۔

Show More

Related Articles

Back to top button