خبریں‏معاشرہTop

پکتیکا، 192 مکانات زلزلہ متاثرین کے حوالے کردیے گئے

 

کابل ( بی این اے ) پکتیکا میں افغان ہلال احمر سوسائٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ زلزلہ سے متاثرہ ضلع گیان میں 192 مکانات اور 105 عوامی واش رومز کی تعمیر مکمل ہوگئی ہے۔
گزشتہ سال کے زلزلے سے متاثرہ پکتیکا کے ضلع گیان کے گاؤں زرمک جونی، گلی، آستن مستون، غونڈہ سیڑئ چری اور خدری میں ہلال احمر سوسائٹی کی جانب سے 47 ملین 4 ہزار افغانی کی لاگت سے گزشتہ سال کے زلزله متاثرین کے لیے 192 گھر اور 105 واش رومز تعمیر کیے گئے۔ جنہیں آج متاثرین کے حوالے کیا گیا۔ ان گھروں میں ایک گھر کی تعمیر پر 260,000 افغانی اور ہر واش روم پر 34,400 افغانی لاگت آئی ہے ۔
یاد رہے کہ زلزلہ سے متاثرہ ضلع برمل میں بھی افغان ہلال احمر کی جانب سے 2 ملین 8 لاکھ 84 ہزار افغانی کی لاگت سے نظم خیل اور مرغہ گاؤں میں 12 مکانات اور 5 واش رومز تعمیر کر کے مستحقین کے حوالے کیے گئے۔

Show More

Related Articles

Back to top button