اقتصادخبریں

پکتیا ضلع چمکنیو، 5 ملین افغانی سے زائد کی لاگت سے 10 کولڈ رومز کی تعمیر مکمل

 

کابل (بی این اے) صوبہ پکتیا کے محکمہ زراعت، آبپاشی لائیو سٹاک کے حکام نے اس صوبے کے ضلع چمکنیو میں زرعی پیداوار کے تحفظ کے لیے 10 کولڈ رومز کی تعمیر مکمل ہونے کی اطلاع دی ہے۔
اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں زراعت، آبپاشی و لائیو سٹاک کے ڈائریکٹر مولوی عبدالرؤف سعید نے علاقے کے لوگوں کو ان کولڈ رومز کی بحالی پر مبارکباد پیش کی اور ادارہ نگہداشت کی مسلسل کاوشوں کو سراہتے ہوئے علاقے کے لوگوں سے کہا کہ مستقبل میں ان کولڈ رومز کی دیکھ بھال پر خصوصی توجہ دیں۔
اس موقع پر مذکورہ ادارے کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ان کولڈ رومز کی تعمیر پر مجموعی طور پر 50 لاکھ 375 ہزار 150 افغانی لاگت آئی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button