خبریںاقتصاد‏معاشرہ

پکتیا، ٹریفک مینجمنٹ نے گزشتہ 11ماہ کے دوران 71 ملین سے زائد افغانی ریونیو اکٹھا کیا

 

کابل (بی این اے) پکتیا ٹریفک مینجمنٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ 11 ماہ کے دوران انہوں نے گاڑیوں کی رجسٹریشن اور لائسنسز کے اجراء سے 71 ملین سے زائد افغانی ریونیو اکٹھا کیا ہے۔
پکتیا ٹریفک کے ڈائریکٹر محمد منصور نے باختر نیوز کے نامہ نگار کو بتایا کہ انہوں نے 16 ہزار 223 نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن اور 4 ہزار 562 روٹ پرمٹ اور 2 ہزار 520 لائسنسوں کے اجراء سے 7 کروڑ 18 لاکھ 65 ہزار 700 افغانی ریونیو اکٹھا کرکے سرکاری خزانے کے حوالے کر دیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button