خبریں‏معاشرہ

پروان ضلع جبل سراج میں واٹر سپلائی کے ایک منصوبے کا آغاز

 

کابل (بی این اے) پروان وزارت دیہی تعمیر و ترقی کے حکام کا کہنا ہے کہ اس صوبے میں ایک واٹر سپلائی پروجیکٹ کاکام شروع کر دیا گیا ہے۔
مذکورہ صوبے کے دیہی تعمیر نو و ترقی کے ڈائریکٹر ملا عبدالصمد صادق نے باختر نیوز کے نامہ نگار کو بتایا کہ صوبے کے ضلع جبل سراج کے علاقے حاجی گوہر خان میں ورلڈ فوڈ پروگرام کی جانب سے 6 لاکھ 17 ہزار 900 افغانی کی لاگت سے واٹر سپلائی کا ایک پروجیکٹ شروع کر دیا گیا ہے جس کی تکمیل سے 400 خاندانوں کو پینے کا پانی فراہم ہو گا۔
یاد رہے صوبے کے بعض دیگر اضلاع میں بھی واٹر سپلائی پروجیکٹس مکمل اور سینکڑوں خاندانوں کو پینے کا پانی فراہم کیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button