خبریںاقتصاد‏معاشرہTop

پروان، محکمہ شماریات و اطلاعات نے 25 ملین سے زائد افغانی ریونیو اکٹھا کیا ہے

 

کابل (بی این اے) پروان کے محکمہ شماریات و اطلاعات کے حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ محکمے نے گزشتہ دس ماہ کے دوران الیکٹرانک اور کاغذی شناختی کارڈز کےاجراء سے 25 ملین سے زائد افغانی ریونیو اکٹھا کیا۔
پروان کے محکمہ شماریات و اطلاعات کے ڈائریکٹر مولوی شفیق اللہ شہزاد نے باختر نیوز کے رپورٹر کو بتایا کہ گزشتہ دس ماہ کے دوران مذکورہ محکمے کی جانب سے 28 ہزار 34 الیکٹرانک شناختی کارڈز، 37 ہزار 347 کاغذی شناختی کارڈز، اور خانہ بدوشوں میں 47 کاغذی شناختی کارڈ، 2 ہزار 600 کنفرمیشن، 4 ہزار 384 پیدائشی کارڈ اور 1 ہزار 183 ڈیتھ سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ الیکٹرانک شناختی کارڈ کے اجراء سے 500 افغانی، نئے کاغذی شناختی کارڈ سے 200 افغانی، کاغذی شناختی کی درستگی سے 1000افغانی ، تصدیق نامے کے ذریعے 200 افغانی، ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے اجراء سے 100 اور پیدائشی سرٹیفکیٹ کے ذریعے 200 افغانی ریونیو وصول ہوا، جو کہ مجموعی طور پر 2 کروڑ 53 لاکھ 63 ہزار 100 افغانی ریونیو اکٹھا ہوا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button