خبریں‏معاشرہ

ننگرہار، 600 خاندانوں کو پینے کا پانی فراہم

 

کابل (بی این اے) وزارت دیہی تعمیر نو و ترقی کا کہنا ہے کہ ننگرہار کے 6 اضلاع میں پینے کے پانی کے 30 کنوؤں کی کھدائی کا منصوبہ مکمل کرکے اس کاافتتاح کیا گیا ۔
وزارت نے کہا کہ ڈینیڈا انسٹی ٹیوٹ کی مالی مدد سے صوبہ ننگرہار کے اضلاع شیرزاد، خوگیانی، چپر ہار، پچیراگام، ہسکہ مینہ اور حصارک میں 80,000 ڈالر کی لاگت سے 30 کنوؤں کی کھدائی کا کام مکمل کرکے اس کاافتتاح کیا گیا۔
وزارت نے مزید کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے مذکورہ اضلاع میں 600 خاندانوں کو پینے کا پانی فراہم کیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button