خبریںصحت

ننگرہار، چپرہار میں30 لاکھ افغانی کی لاگت سے مرکزصحت کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

 

کابل(بی این اے) افغان ہلال احمر اور ننگرہار پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے حکام نے ضلع چپرہار کے دولت آباد فامیلیو کی ڈھائی ایکڑ اراضی پر صحت مرکز کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں افغان ہلال احمر کے جنرل صدر مولوی مطیع الحق خالص نے کہا کہ مذکورہ تنظیم کی طرف سے یہ مرکز 30 لاکھ افغانی کی لاگت سے تعمیرکیا جارہا ہے، ان کے مطابق چار دیواری مکمل ہونےکے بعد ہلال احمر انتظامیہ کنٹینرز میں صحت عامہ کے ضوابط کے مطابق علاقے کے تقریباً 2500 خاندانوں کو صحت کی خدمات فراہم کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغان ہلال احمر انتظامیہ کے پاس ملک بھر میں صحت کی 250 سے زائد ٹیمیں ہیں، جو سالانہ تین ملین افغانوں کو صحت کی خدمات فراہم کررہی ہیں۔
اس موقع پر پبلک ہیلتھ کے سربراہ مولوی امین اللہ شریف نے کہا کہ محکمہ صحت عامہ کا تمام عملہ 24 گھنٹے مرکز اور اضلاع میں موجود ہے۔
پروگرام میں علاقہ مکینوں نے مذکورہ سنٹر کی تعمیر پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سنٹر کی تعمیر سے انہیں صحت کے شعبے میں کافی سہولت میسر آئے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button