‏معاشرہTopخبریں

میئر کابل کی رواں سال میں ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کرنے کی تاکید

 

کابل (بی این اے) میئر کابل مولوی عبدالرشید نے اپنے ادارے میں رواں سال کے ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد تیز کرنے پر زور دیا ہے۔
باختر ایجنسی کے مطابق کابل میونسپلٹی میں اس ادارے کے نئے سال (1403) کے ترقیاتی پروگرام کو مضبوط کرنے اور اس پر عمل درآمد کے لیے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں کابل میونسپلٹی کے سربراہ مولوی عبدالرشید نے کہا شہر کی بنیادی ضروریات پوری کرنے کے لیے نئے تعمیراتی منصوبے بنائے گئے ہیں اور یہ نئے سال کے پروگرام کی فہرست میں شامل ہیں۔
انہوں نے متعلقہ حکام سے کہا کہ ماسٹر پلان کی تفصیل کے مطابق متعدد سڑکوں کا بغور سروے کیا جائے گا اور پھر معیاری انداز میں ڈیزائن تیار کیا جائے تاکہ محکمہ پروکیورمنٹ کے افسران جلد از جلد اس کی تعمیر اور عمل درآمد شروع کر سکیں۔
اس کے علاوہ مولوی عبدالرشید نے سڑکوں کی تعمیر کے متعدد اہم منصوبوں کی تکمیل کے بارے میں جو کہ تکنیکی اور قانونی مسائل کی وجہ سے روکے گئے تھے کہا: حکام کو چاہیے کہ ان منصوبوں کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں تاکہ رکے ہوئے منصوبوں کا کام دوبارہ شروع کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ کابل میونسپلٹی کے نئے سال کے ترقیاتی منصوبے میں مرکزی اور ثانوی سڑکوں کی تعمیر، گلیوں کی ہمواری، فٹ پاتھوں، نہروں، پلوں، پارکس اور گرین ایریاز کی تعمیر، مشینری اور آلات کی خریداری اور دیگر شہری سہولیات کی مرمت و تعمیر نو شامل ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button