خبریںسیاستاقتصادTop

ترکمانستان کے وزیر صنعت و تجارت کی ہرات کے گورنر سے ملاقات

 

ہرات (بی این اے) ترکمانستان کے وزیر صنعت و تجارت نوکراتاقلیاف اور ان کے ہمراہی وفد نے ہرات کے گورنر شیخ الحدیث مولانا نور احمد اسلام جار سے ملاقات کی۔
ترکمان وزیر صنعت و تجارت نے اس ملاقات میں بتایا کہ ان کی ٹیم نے دو دوست ممالک افغانستان اور ترکمانستان کی صنعت و تجارت کی ترقی کے لیے ہرات کا سفر کیا ہے۔
نوکراتاقلیاف کا کہنا ہے کہ انہوں نے ملک کے صدر کی ہدایت پر ہرات کا سفر کیا ہے جو افغانستان کے ساتھ کاروباری تعلقات میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ترکمانستان میں افغانستان کی حکومت اور عوام کا ایک خاص مقام ہے۔
ترکمانستان کے وزیر صنعت و تجارت نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ ہمارے دیرینہ ثقافتی اور برادرانہ تعلقات ہیں لیکن آج ہم اقتصادی تعلقات بھی چاہتے ہیں۔
نوکر اتاقلیاف نے کہا ہم ترکمانستان کی تعمیراتی کمپنیوں میں ماربل کے استعمال میں دلچسپی رکھتے ہیں، اور ہمارے سفر کی اصل منزل ہرات کے ماربل کی مارکیٹنگ ہے۔
دوسری جانب ہرات کے گورنر نے اس ملاقات میں کہا کہ اس صوبے کی مقامی انتظامیہ ترکمان تاجروں کی میزبانی پر خوش ہے۔
شیخ اسلام جار نے کہا کہ امارت اسلامیہ کی آمد کے ساتھ ہی پرائیویٹ سیکٹر میں اضافہ ہوا ہے اور اس وقت ہرات میں تقریباً 1000 فعال فیکٹریاں موجود ہیں۔
ہرات کے گورنر کا کہنا ہے کہ اس وقت اس صوبے کی تمام مصنوعات پرائیویٹ سیکٹر تیار کررہی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button