خبریںاقتصاد‏معاشرہTop

یورپی یونین اور سوئٹزرلینڈ کا افغانستان کے لیے 20 ملین یورو امداد کا اعلان

 

کابل (بی این اے) یورپی یونین اور سوئس ایجنسی فار ڈویلپمنٹ اینڈ کوآپریشن نے افغانستان میں موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات کے منفی اثرات کو کم کرنے کے لیے 20 ملین یورو امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔
گزشتہ روز یورپی یونین نے ایک بیان میں لکھا تھا کہ مذکورہ امداد میں سے 15 ملین یورو یورپی یونین اور مزید 5 ملین سوئس ڈویلپمنٹ اینڈ کوآپریشن ایجنسی افغان ایڈ اور اس کے شراکت داروں کو فراہم کرے گی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ امداد کا استعمال مقامی کمیونٹیز کو موسمی تبدیلی کے خطرات سے آگاہ کرنے اور قدرتی آفات کے منفی اثرات کو کم کرنے کی آگاہی کے لیے فراہم کیا جائے گا۔ یہ منصوبہ بڑھتی موسمی تبدیلی میں سیلاب اور خشک سالی کے خطرے کو کم کرنے اور دیہی معیشت کو مضبوط مزاحم بنانے میں مدد فراہم کرے گا۔
یورپی یونین نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ منصوبہ چار صوبوں میں لاگو کیا جائے گااور اس سے خاندان اپنی زرعی اور مویشیوں کی پیداوار میں اضافہ کر سکیں گے اور زیادہ سے زیادہ متنوع آمدنی حاصل کر سکیں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button