خبریںسیاستTop

مولوی امیر خان متقی کا ازبکستان کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ

 

کابل (بی این اے) امارت اسلامیہ افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
وزارت خارجہ کے نائب ترجمان حافظ ضیاء احمد تکل نے اپنے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ اس گفتگو میں انہوں نے بختیار سیدوف کے حالیہ دورہ کابل پر تبادلہ خیال کیا اور دورے میں طے پانے والے امور پر گفتگو کی۔
ضیاء تکل کا مزید کہنا ہے کہ دونوں فریق نے یقین دلایا کہ دونوں ممالک کے متعلقہ محکمے کیے گئے معاہدوں پر عمل درآمد کے لیے کام کریں گے، اور معاملات کو آگے بڑھانے کے لیے وہ اعلیٰ سطح پر رابطے کو برقرار رکھیں گے، اس کے لیے اگلے چند دنوں میں ایک وزارتی سطح کی فالو اپ میٹنگ ہوگی۔
واضح رہے کہ ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف نے گزشتہ ہفتے ایک اعلیٰ سطحی وفد کی سربراہی میں کابل کا دورہ کیا اور امارت اسلامیہ کے اعلیٰ حکام سے بات چیت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button