خبریں‏معاشرہ‏تعلیم و تربیتTop

ملائیشیا، افغان سفارت خانے کی جانب سے افغان طالب علم کو اعزاز سے نوازا گیا

 

کابل( بی این اے ) ملائیشیا میں افغانستان کے سفارت خانے کے حکام نے بخاری انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ممتاز افغان طالب علم کو بہترین کارکردگی پر تعریفی سند اور اعزاز سے نوازا ہے۔
مذکورہ سفارت خانے نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ بخاری انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ممتاز افغان طالب علم مجتبیٰ امین کو ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں امارت اسلامیہ افغانستان کے کے ناظم الامور نقیب اللہ احمدی نے تعریفی سند دی۔ مذکورہ طالبعلم نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے وائس چانسلر ایوارڈ حاصل کیا تھا۔
ذرائع نے مزید کہا کہ ملائیشیا میں امارت اسلامیہ افغانستان کا سفارت خانہ تمام افغان طلباء کی مدد اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔
یاد رہے کہ متعدد افغان طلباء اس سے قبل بھی دنیا کی مختلف نامور یونیورسٹیوں کے بہترین طلباء کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button