خبریںاقتصاد‏معاشرہ

لوگر، 10 ملین افغانی کے ترقیاتی منصوبوں میں 259 افراد کو روزگار فراہم

 

کابل(بی این اے) لوگر کے محکمہ زراعت، آبپاشی و لائیو سٹاک کے حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ 6 ماہ میں مرکز کے علاوہ ضلع محمد آغا اور خروار میں 259 مرد و خواتین کو روزگار کے مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔
محکمہ زراعت آبپاشی و لائیو سٹاک کے شعبہ قدرتی وسائل کے ڈائریکٹر انجینئر نصیر الدین بہیج نے کہا: "یہ منصوبے انسانی وسائل کی ترقی کے ادارے کی طرف سے تقریباً 10 ملین افغانی کے لاگت سے نافذ کیے گئے ہیں۔”
یاد رہے کہ ان منصوبوں میں مردوں کے لیے نہروں کی کھدائی اور صفائی کا عمل اور غریب خواتین کے لیے چھوٹے چکن فارمز کی تعمیر شامل تھی۔
واضح رہے کہ منصوبے کا پہلا 6 ماہ کا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے اور دوسرا 6 ماہ کا مرحلہ آئندہ ماہ شروع ہو گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button