خبریںاقتصاد‏معاشرہTop

قندوز، محکمہ بجلی کی جانب سے 1 بلین افغانی سے زائد ریونیو اکھٹا کیا گیا

 

کابل(بی این اے) قندوز کے محکمہ بجلی نے گزشتہ 11 ماہ کے دوران 1 بلین افغانی سے زائد کا ریونیو اکٹھا کر کے اسے سرکاری خزانے میں جمع کر دیا ہے۔
صوبے میں محکمہ بجلی کے سربراہ ملا شاہد اللہ نسیم کا کہنا ہے کہ مارچ 2023ء سے فروری 2024ء تک 1 ارب 77 لاکھ 35 ہزار 237 افغانی بجلی کی مختلف خدمات کی فراہمی کے بدلے جمع کیے جا چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ رقم بجلی کے بلوں کی ادائیگی، ہزاروں میٹروں کی تنصیب اور اسی طرح کی دیگر خدمات کی فراہمی سے حاصل کی گئی۔
یاد رہے کہ امارت اسلامیہ پہلے ہی پچھلی حکومت کے بجلی کے قرضے جو 627 ملین ڈالرز تھے مکمل طور پر ادا کر چکی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button