خبریںاقتصاد‏معاشرہ

فراہ، 3 لاکھ 16 ہزار ڈالر کی لاگت سے 6 منصوبوں پر کام شروع

 

کابل ( بی این اے ) صوبہ فراہ کے ضلع گلستان میں ( ایس۔آئی) فلاحی ادارے کے مالی تعاون سے 3 لاکھ 16 ہزار ڈالر کی لاگت سے 6 منصوبوں پر کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔
صوبہ بغلان کے محکمہ تعمیرات و ترقی دیہات کے سربراہ محمد نسیم سرہنگ نے ضلع گلستان کے دورے کے دوران ان منصوبوں کا افتتاح کیا۔ جن میں پینے کے صاف پانی کے 2 منصوبے، زیر زمین پانی کی سطح بلند کرنے کے لیے 19 کلومیٹر حوض کی تعمیر، 5 نہروں کی صفائی، 600 میٹر لمبی نہر کی تعمیر، ایک چھوٹے ڈیم اور 16 کنویں کھودنا شامل ہے۔
ان منصوبوں کی تکمیل سے 1500 خاندانوں کو پینے کا صاف پانی فراہم ہو گا، 340 خاندان سیلاب سے محفوظ ہوں گے۔ اس کے علاوہ 800 افراد کو روزگار بھی فراہم ہو گا۔
یاد رہے کہ یہ منصوبے ضلع گلستان کے 28علاقوں میں شروع کیے جارہے ہیں جو 3ماہ میں مکمل ہو جائیں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button