خبریںاقتصاد‏معاشرہTop

فراہ، شیخ ابو نصر فراہی پورٹ میں تاجروں میں زمینیں تقسیم کرنے کا فیصلہ

 

کابل(بی این اے) فراہ کے مقامی حکام کا کہنا ہے کہ شیخ ابو نصر فراہی پورٹ میں قومی تاجروں اور سرمایہ کاروں میں صنعتی زونز اور کارخانوں کے لیے زمینوں کی تقسیم کا سلسلہ شروع ہو رہا ہے۔
فراہ کے گورنر مولوی غوث الدین رہبر نے محکمہ زراعت، آبپاشی و لائیو سٹاک کے سربراہ مولوی شاہ محمد سروری، میئر مولوی محمد ولی ادریس، صنعت و تجارت کے سربراہ حافظ شمس الحق اجمل اور اربن پلاننگ اینڈ لینڈز کے سربراہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے میں شیخ ابو نصر فراہی پورٹ میں قومی تاجروں کوصنعتی زونز، کارخانوں، پلاٹس، سٹورز اور شہریوں کی حوصلہ افزائی کے لیے پورٹ میں قومی تاجروں اور سرمایہ کاروں میں زمین کی تقسیم کے آغاز کے بارے میں بات کی ہے۔
مولوی غوث الدین رہبر نے اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا کہ شیخ ابو نصر فراہی پورٹ میں محکمہ زراعت کی زمینیں میونسپلٹی کے حوالے کی گئی ہیں اور اسے قومی تاجروں، صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں میں مستقل بنیادوں پر تقسیم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button