خبریںاقتصاد‏معاشرہ

سرپل، 6 چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کاآغاز

 

کابل(بی این اے) ملک کی دیہی تعمیر نو و ترقی کی وزارت نے سرپل میں 37 ملین افغانی کی لاگت سے 6 ڈیموں کی تعمیر کی اطلاع دی ہے ۔
وزیر دیہی تعمیر نو و ترقی مولوی محمد یونس اخندزادہ نے صوبہ سرپل میں مذکورہ چھوٹے ڈیموں کی تعمیر نو کے افتتاح کے موقع پر کہا امارت اسلامیہ ملک میں ترقیاتی اور سماجی منصوبوں پر عمل در آمد کے لیے پرعزم ہے۔
اس موقع پر وزارت دیہی تعمیر نو و ترقی کی واٹر سپلائی کمپنی کے ڈائریکٹر انجینئر اسد اللہ عمار نے بتایا کہ یہ ڈیمز 106 میٹر لمبائی، 5 میٹر اونچائی پر مشتمل 40 ہزار کیوبک میٹر پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش رکھتے ہیں، جن کی تعمیر کاکام ڈھائی ماہ کے دوران مکمل کرلیاجائے گا۔
واضح رہے کہ امارت اسلامیہ کے فیصلے کے مطابق 34 صوبوں کے 420 اضلاع میں چھوٹے ڈیم بنائے جائیں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button