خبریںاقتصاد

زابل، 3 ملین افغانی کی لاگت سے ایک چیک ڈیم کی تعمیر مکمل

 

کابل(بی این اے) وزارت دیہی تعمیر نو و ترقی نے صوبہ زابل میں 3 ملین افغانی کی لاگت سے ایک چیک ڈیم مکمل ہونے کی اطلاع دی ہے۔
وزارت نے کہا کہ صوبہ زابل کے ضلع ترنک اور جلدک کے سپین بند گاؤں میں 30 لاکھ افغانی سے زائد کی لاگت سے ایک چیک ڈیم کی تعمیر مکمل کر کے اس کاافتتاح کیا گیا ۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ مذکورہ چیک ڈیم 24 میٹر لمبائی اور 3 میٹر اونچائی پر مشتمل ہے جس میں 13 ہزار 200 کیوبک میٹر سے زائد پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے، نیز اس کی تعمیر کے دوران علاقے کے درجنوں لوگوں کو روزگار فراہم کیا گیا۔
واضح رہے کہ مذکورہ چیک ڈیم کی تعمیر سے بارش کا پانی ذخیرہ اور زیر زمین پانی کی سطح برقرار رہے گی۔
یاد رہے کہ بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے اور زیر زمین پانی کی سطح کی بلندی کے لیے کئی صوبوں میں اسی طرح کے درجنوں ڈیم بنائے گئے ہیں اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button