سیاستTopخبریں

دورہ ترکمانستان سفارتی اور تجارتی لحاظ سے کامیابی سے بھرپور تھا: مولوی امیر خان متقی

 

کابل(بی این اے) ترکمانستان کے سرکاری دورے کے بعد وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے صوبہ بلخ کے حکام سے محکمہ خارجہ میں ملاقات کی۔
ملاقات میں مولوی امیر خان متقی نے ترکمانستان کے دورے کو سفارتی اور اقتصادی تعلقات کے میدان میں کامیابیوں سے بھرپور قرار دیتے ہوئے کہا کہ ترکمانستان کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان تاپی اور لاجورد روڈ کی تعمیر کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے۔
انہوں نے صوبہ بلخ کے مقامی حکام سے کہا کہ وہ شہریوں کے لیے سہولیات پیدا کرنے کے لیے کوشش کریں۔
اسی دوران بلخ کے حکام نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا اور محکمے کے امور کو بہتر بنانے کے لیے اہم سفارشات اور ہدایات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button