خبریںاقتصاد‏معاشرہ

خوست، 9 ملین افغانی سے زائد کی لاگت سے ایک ڈیم کی تعمیر کا آغاز

 

کابل (بی این اے) خوست میں تقریباً 9 ملین افغانی کی لاگت سے لیژے گاؤں میں ایک ڈیم کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
باختر نیوزکے مطابق مقامی حکام کی جانب سے 9.4 ملین افغانی مالیت سے خوست کے ضلع گربزو کے لیژے گاؤں میں ایک ڈیم کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
واضح ر ہے کہ مذکورہ ڈیم وزارت پانی و توانائی کے مالی خرچ پر تعمیر کیا جا رہا ہے جس کی لمبائی 45 میٹر اور اونچائی 12.37 میٹر ہے، اور 1.2 کلومیٹر کے ریزروائر ایریا کے ساتھ اس میں 97 ہزار کیوبک میٹر پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی۔ اس کے علاوہ ڈیم کی تعمیر کے ساتھ زیر زمین آبی سطحوں میں اضافہ اور 25 ہیکٹر زرعی اراضی کو سیلاب سے ہونے والے نقصان سے بچایا جائے گا نیز اس ڈیم کی تعمیر کے دوران علاقے کے بہت سے لوگوں کو کام بھی فراہم کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button